• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی افسر واپس گھر پہنچ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ عمر سلطان واپس آ گئے ہیں، انہیں عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن ان کی طبیعت صحیح نہیں ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے سوال کیا کہ شہری واپس آ گیا ہے، اب کیا چاہتے ہیں آپ؟ 

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزادانہ تحقیقات ہو جائے، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

عدالت نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

قومی خبریں سے مزید