• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: بلوں میں 14 روپے ریلیف سے کونسے بجلی کے صارفین محروم؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے معاملے پر مکمل طور پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر ملا جبکہ تھری فیز میٹر کے صارفین ریلیف سے محروم رہے۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا تھا تاہم وزارت نے صرف سنگل فیز میٹر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ کے تھری فیز میٹر کے بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف شامل نہیں ہے۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے صارفین کی بڑی تعداد ریلیف کے لیے روزانہ دفاتر کے چکر لگاتی ہے۔

یاد رہے کہ اگست میں پنجاب حکومت نے بجلی 14روپے فی یونٹ سستی کر دی تھی، صوبائی حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے اگست اور ستمبر کے بلز پر فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید