پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تیار کردہ دستاویزی فلم نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 (TIFF) میں بہترین ایشین فلم کا NETPAC ایوارڈ جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سو کم کی ہدایت کردہ دستاویزی فلم ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ نے رواں سال کا NETPAC جیوری ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے اس دستاویزی فلم کے ذریعے بطورِ پروڈیوسر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی دکھائی گئی ہے جو خوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیر سمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے۔
دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کورین خاتون تمام خطرات کے باوجود بھی خوراک تلاش کرنے کا اپنا کام جاری رکھتی ہے۔