• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کا وصول کردہ 30 ارب سندھ حکومت کو دینے سے انکار


کےالیکٹرک نے بجلی پر ڈیوٹی کی مد میں وصول کردہ 30 ارب روپے سندھ حکومت کو دینے سے انکار کردیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کےالیکٹرک مونس علوی، سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری خزانہ نے شرکت کی۔

رکن کمیٹی قاسم سراج سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت کے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مدمیں کےالیکٹرک پر 29 ارب 23 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی تمام بجلی صارفین حکومت سندھ کو ادا کرتے ہیں، یہ ڈیوٹی کراچی میں کےالیکٹرک، حیسکو اور سیسکو بھی وصول کرتے ہیں۔

قاسم سراج سومرو نے یہ بھی کہا کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں یہ ڈیوٹی وصول کرکے سندھ حکومت کو دیتے ہیں، کےالیکٹرک نے 2020 ءسےاب تک وصول کی گئی ڈیوٹی سندھ حکومت کو نہیں دی۔

اس پر مونس علوی نے کہا کہ واٹر بورڈ پر کےالیکٹرک کے 33 ارب روپے واجب الادا ہیں، پہلے وہ دیے جائیں، پھر 30 ارب روپے سندھ حکومت کے حوالے کریں گے۔

اس پر چیئرمین نثار کھوڑو نے ڈیوٹی کی رقم کو واٹر بورڈ پر واجب الادا بل سے مشروط کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق ڈیوٹی کی ادائیگی اور بلوں کی وصولی پر حکومت سندھ اور کےالیکٹرک رابطے میں ہے، باہمی مشاورت سے معاملہ حل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید