• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ، عمران ریاض کی راہداری ضمانت منظور، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 7اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ راہداری ضمانت درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی درخواست گزار صحافی عمران ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سینئر صحافی ہیں اور اس کے خلاف مختلف مقدمات درج ہے وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم انہیں خدشہ ہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ہی اس کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید