• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر تعلیم سے ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے وفد کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے سرکٹ ہائوس ملتان میں ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے وفد بانی و چیئر مین پروفیسر عنایت علی قریشی ، چیف آرگنائزر میاں وقاص فرید قریشی ، سرپرست شوکت بدر، سیاسی وسماجی رہنما اعجاز خان ، میاں اویس فرید قریشی نے ملاقات کی، وفد نے انہیں اساتذہ کے مسائل بارے آگاہ کیا جن میں لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں تبدیلی ، سکولوں کی پرائیوٹائز یشن ، ٹرانسفر ، تعلیمی اداروں کو سولر سسٹم پرمنتقل کرنے جیسے مسائل شامل ہیں ،صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کےمسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔