• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے جرم میں شوہر اور سسر گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ قادر پورراں کی حدود موضع لوٹھڑ میں 22 سالہ لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے جرم میں شوہر اور سسر گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق لڑکی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کواس کے شوہر اور سسر نے گھریلو ناچاقی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا ہے جس پر قادر پورراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان اشفاق اور یاسین کو گرفتار کر لیا۔