نواب شاہ(بیورورپورٹ)میونسپل کمیٹی نوابشاہ کےلئے پیپلز پارٹی کے نامزد وائس چیئرمین خان بہادر بھٹی نے سیٹزن ایکشن کمیٹی کے وفد کے ہمراہ نوابشاہ کے مختلف علاقوں جمالی کالونی،ملک کالونی،اجمیری چوک،لیاقت مارکیٹ،مہران کالونی،عظیم کالونی،اشرف کالونی،لال بلڈنگ روڈ اور دیگر کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر سی ایم او عبدالرزاق شیخ،انجینئر امتیاز زرداری اور دیگر میونسپل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی اور نکاسی آب کا کام کیا جارہا ہے اور بہت جلد صورتحال مکمل طور پر بہتر ہو جائیگی ا نھوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں ڈرینج لائینں ٹوٹنے کی وجہ سے گندہ پانی جمع ہوا تھا ان لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔نامزد وائس چیئرمین خان بہادر بھٹی نے بتایا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر پانچ سینٹری انسپکٹروں کو معطل کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جلد شہر میں ہفتہ صفائی کا آغاز کیا جائیگا ۔