لاہور میں منشیات فروشی کے الزام میں ٹبی سٹی تھانے میں تعینات سب انسپکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔
چند روز قبل مذکورہ پولیس اہلکار نے منشیات فروش سے 70 کلو چرس پکڑی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے 8 لاکھ روپے رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ دیا تھا۔
پولیس کے مطابق اہلکار نے ملزم سے پکڑی گئی منشیات خود فروخت کی تھی۔