نواب شاہ(بیورورپورٹ)پولیس نے پی ایم یو اسپتال کے گائنی وارڈ سے نوزائیدہ بچی کو اغوا کرنیوالی دائی کو حراست مں لے لیا گیا۔ 13 جولائی کو نامعلوم عورت پی ایم یو اسپتال کے گائنی وارڈ سے ایک نوزائیدہ کو بچی اٹھا کر لے گئی تھی جس کی اطلاع مقامی تھانے کو بھی دی گئی جبکہ ایس ایس پی نوابشاہ نے اس واردات کا نوٹس لیا اور ایک ٹیم تشکیل دی جس نے خفیہ اطلاع پر مقامی شوگر ملز کے قریب چھاپہ مار کر گائنی وارڈ میں دائی کا کام کرنیوالی نور بانو کو حراست میں لے کر اغوا ہونیوالی بچی کو بھی بازایاب کرالیا ہے۔