بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے حال ہی میں اپنے ہاں ننھی پری کو خوش آمدید کہا ہے۔
اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی ننھی پری کے لیے کسی نینی کے انتخاب کے بجائے خود اس کی دیکھ بھال کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خریدا ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے میں یہ اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
دیپیکا پڈوکون کے نئے اپارٹمنٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ گھر ان کی ساس اداکار رنویر سنگھ کی والدہ انجو کے گھر کے برابر ہی میں ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کا نیا اپارٹمنٹ 15 ویں منزل پر واقع ہے جو کہ سمندری نظاروں کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے 2018ء میں پسند کی شادی کی تھی۔
رواں ماہ 8 ستمبر کو اس جوڑے کے ہاں پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔