• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ سنچری میکر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔

اسٹالینز کے بابر اعظم نے 104 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ یاسر خان نے 46، شان مسعود نے 34 اور طیب طاہر نے 33 رنز بنائے۔ 

جوابی اننگز میں ڈولفنز کی ٹیم اسٹالینز کے بولرز کے سامنے بےبس نظر آئی۔ محمد ہریرا صفر پر آؤٹ ہوئے پھر جہانداد خان نے عمر امین اور سعود شکیل کی اہم وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے بعد ڈولفنز کا کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا پوری ٹیم 25 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جہانداد خان اور مہران ممتاز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور حارث روف 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔   

میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید