• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2کروڑ سے زائد مالیت کے چوری ہونےوالے آلات برآمد ، ایک ملزم گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، چہلیک پولیس نے 2کروڑ سے زائد مالیت کے مسروقہ آلات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور زیر حراست ملزمان کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، کھلا پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔