• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو صبح 10 سے ساڑھے11بجے تک آفس میں بیٹھنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی مسائل کے حل کے لیےصوبہ کے تمام سرکاری محکموں، خود مختار اداروں، کمپنیوں اور اتھارٹیز کے سربراہان کو صبح 10 بجے سے 11:30تک آفس میں بیٹھنے کا حکم جاری کردیا ،اس حوالے سےمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کی جانب سےباقاعدہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں،احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار کے دوران، متعلقہ افسران دفاتر میں اپنی دستیابی کو یقینی بنائیں ،اگر کہیں دورہ کرنا ہو یا میٹنگ ہو تو اس کو پبلک ڈیلینگ کے اوقات کے بعد کریں ۔