رواں سال مئی میں اپنی منگنی کا اعلان کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بلآخر اپنے نکاح کی تاریخ سے پردہ اُٹھا دیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کسی شاپنگ مال میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاپنگ کرتے ہوئے انہوں نے ایک بلاگر کے پوچھنے پر بتایا کہ ان کا نکاح 15 مارچ کو گھر پر ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ان کے شوہر سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ فوٹوگرافر ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے، وہ کاروبار کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ سوشل میڈیا فینز کے سامنے انہیں لے کر آؤں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات ایک دوست کے پاس ڈنر پر ہوئی تھی، چند ملاقاتوں کے بعد جب انہوں نے مجھے پرپوز کیا تو گھر والوں اور دیرینہ دوست شہود علوی سے ملوایا اور جب میری بیٹی نے کہا کہ شادی کر لیں تو شادی کر لی۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی کے آغاز میں جویریہ عباسی نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا بعد ازاں جولائی میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 3 ماہ قبل نکاح کر چکی ہوں۔
اب پہلی بار انہوں نے کھل کر اپنی دوسری شادی کی تاریخ اور مقام سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997ء میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے۔
اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی کے 12 برس بعد 2009ء میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔