• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ، پی پی پی آئینی ترامیم پر عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں: لیاقت بلوچ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی ترامیم پر عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات 2024ء پہلے ہی متنازع ہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے بھی متنازع ہیں، اس کے نتائج ملک کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پارٹی کو جلسہ کرنے کا سیاسی، جمہوری و آئینی حق ہے۔

لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین و غزہ مارچ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید