سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
پنجاب میں الیکشن ٹریبونل کیس کی سماعت رواں ماہ 24 ستمبر کو ہو گی۔
چیف جسٹس قاضی پاکستان فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی بھی 5 رکنی بینچ میں شامل ہیں۔
عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کی ہدایت کی تھی۔