بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ و اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار پائپ کے ذریعے چڑھ کر ان سے ملنے آتے تھے۔
اداکارہ سومی علی نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں 2 کمروں کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی، اس وقت سلمان خان وہاں پائپ کے ذریعے چڑھ کر مجھ سے ملنے آتے تھے اور مجھے ان کا یہ عمل بہت رومینٹک لگتا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ سلمان خان کی سنگیتا بجلانی سے شادی ہونے والی تھی تاہم سلمان خان کی میرے ساتھ دوستی کی وجہ سے سنگیتا بجلانی نے شادی سے انکار کر دیا۔
سومی علی نے بتایا کہ سنگیتا بجلانی میرے گھر آئیں، مجھے اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھ کر اُنہوں نے سلمان خان کو وارننگ دی کہ کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سلمان خان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور واپس آ کر کہا کہ میں نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، سلمان خان کا ایسا کہنا میرے لیے خوش قسمتی تھی۔
سومی علی نے کہا کہ جب سلمان خان کو بتایا کہ مجھے اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں اور میں صرف ان سے شادی کرنے بھارت آئی ہوں تو انہوں نے میری بات کو مذاق سمجھا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان سے شادی کے لیے بھارت آنا میری بیوقوفی تھی۔