مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں مختلف قانونی پہلوؤں اور قانون کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس پیر کو دوبارہ ہوگا۔
اس سے قبل مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور کےلیے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والا الیکشن کمیشن کا تیسرا اہم اجلاس بھی بے نتیجہ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے بغیر کسی جماعت کو سیٹیں کیسے دی جاسکتی ہیں، انٹراپارٹی الیکشن تسلیم نہ ہونے تک پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ ہی نہیں ہے۔