• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ تین رکنی کمیٹی اپنی جگہ برقرار ہے، کیس فکس کرنے میں معاملات میں تاخیر ہوجاتی تھی۔ 

نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ تیسرا جج دستیاب نہ ہونے پر میٹنگ نہیں ہو پاتی تھی۔ 

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اختیار دیا گیا ہے کہ  کسی اور جج کو ممبر بناسکیں، 3 رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، تین رکنی کمیٹی پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آرڈیننس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مشاورت نہیں ہوئی۔ 

انھوں نے کہا کہ یہ ان کی غلطی تھی کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی جو پارلیمان میں موجود نہیں تھی۔

عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ جے یو آئی پیپلز پارٹی مسودہ تیار کر رہی ہیں، آئینی ترمیم کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، آئینی عدالت سے متعلق کافی گنجائش موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید