• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی گروپ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا


وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی گروپ کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، چین کا رویی گروپ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا۔

سرمایہ کاری بورڈ اور رویی شیڈونگ گروپ کے درمیان ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا ایسا دوست جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انھوں نے کہا چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، رویی گروپ سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ کا اولین سرمایہ کار تھا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان پارکس سے پہلے مرحلے میں 2 ارب ڈالرز اور دوسرے مرحلے میں 5 ارب ڈالرز کی برآمدات متوقع ہے۔

ان ٹیکسٹائل پارکس سے 3 لاکھ سے 5 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

وزیر اطلاعات عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ چین کا بڑا گروپ ٹیکسٹائل پارکس میں چین کی100سےزائد کمپنیوں کو دعوت دے گا۔

انھوں نے کہا مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، مقامی طور پر 3 سے 5 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید