• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔

ہائی پرفارمنس کوچ ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ اور  پرفارمنس میں اضافے کے لیے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی معاونت کرے گا۔

خواہش مند امیدوار 7 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، 5 سالہ تجربہ اور کم از کم لیول 2 کے کوچ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، باقاعدہ تقرری کے لیے ضروری کارروائی کے طور پر اشتہار دیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید