ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سید احمد محمود آج 18 جولائی کو صبح گیارہ بجے خصوصی طیارے پر لاہورسے ملتان پہنچیں گے ،وہ ملتان ائیرپورٹ سے مظفر گڑھ کے لئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ ضلعی کنونشن میں شریک ہوں گے ،جنوبی پنجاب کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان محمود حیات ٹوچی خان ، شوکت محمود بسرا ، نوازش علی پیرزادہ ، خواجہ رضوان عالم ، عبدالقادر شاہین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔دریں اثناء جنوبی پنجاب کو آرڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان خواجہ رضوان عالم نے جنوبی پنجاب کے تما م اضلاع میں ورکرز کنونشنوں کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے ، 18 جولائی کو مظفر گڑھ ، 19 جولائی کو پی ایس ایف ملتان ،بہاول پور میں 23 جولائی کو ، پی پی ملتان ضلع کا 24 جولائی ،بہاولنگر کا 25 جولائی ، ڈی جی خان کا 28 جولائی کو ، لیہ کا 30 جولائی کو ،راجن پور کایکم اگست کو ،لودھراں کا 20اگست، وہاڑی کا 22اگست کو ،انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کا 23 اگست کو ، خانیوال ضلع کا 24 اگست کو ہو گا ، اسی طرح پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا جنوبی پنجاب کا 25 اگست کو ،پیپلز لائرز فورم کا 26 اگست ، پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کا 27 اگست کو ،خواتین ونگ کا 28 اگست کو منیارٹی ونگ کا 29 اگست کو ہو گا