جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اقتصادی امن و امان سے متعلق کمزوریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطمینان کا ماحول نہیں ہے، بے روزگاری ہے اور تعلیم کے مواقع نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔جس کا جو اختیار ہے وہ اپنی حدود کے اندر کام کرے تو اچھا ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عدلیہ، بیوروکریسی، پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔