• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین مقررہ وقت میں جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے، نہ ہی خطاب کرسکے


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مقررہ وقت میں جلسہ میں نہ پہنچ سکے اور نہ ہی خطاب کرسکے۔

 علی امین گنڈاپور پشاور سے بذریعہ موٹروے لاہور کےلیے روانہ ہوئے تھے، لاہور پہنچنے کےبعد قافلے کے ہمراہ پیدل جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جلسہ گاہ پہنچے تو جلسہ گاہ تقریباً خالی ہوچکی تھی، وہاں موجود کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ راستے بند ہونے کے باوجود انہوں نے جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، ان کا سلام قبول کریں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے یہاں خطاب کرنا تھا، لاہوریوں سے ملنا تھا۔

ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کو نہیں مانتے، نہ ہی اس حکومت کی آئینی ترامیم کو تسلیم کریں گے، بلکہ انہيں ایسی ترامیم کرنے ہی نہیں دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ میں نے یہاں آکر جلسہ گاہ میں حاضری دے دی ہے، آپ سب میرا سلام قبول کریں۔

اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی جلسے کےلیے دیا گیا وقت ختم ہونے پر پولیس نے لائٹیں، ساؤنڈ سسٹم بند اور اسٹیج خالی کروا دیا تھا۔

جلسہ گاہ میں مکمل اندھیرا ہونے کے بعد شرکا جلسہ گاہ سے واپس چلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید