فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں 14 سالہ مریضہ کو اسپتال کے ملازم نے مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا۔
ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔