• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کی جنگ کا دائرہ مزید پھیل گیا



اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللّٰہ نے نئے اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا پہلی بار استعمال کیا ہے۔ حزب اللّٰہ کے مطابق وقفے وقفے سے 100 سے زائد راکٹ ساحلی شہر حیفا کی طرف داغے گئے ہیں۔

لبنان پر حملوں میں استعمال ہونے والے رمات ڈیوڈ ایئر بیس، اسرائیلی ٹیک کمپنی رفائیل کو نشانہ بنایا گیا۔ حیفا شہر میں کئی گھر اور گاڑیاں بھی ان راکٹوں کا نشانہ بنے ہیں۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ واکی ٹاکی اور پیجر حملوں پر یہ ابتدائی ردِعمل ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ حزب اللّٰہ کو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر پھر حملے شروع کردیے ہیں۔

جنگ پھیلنے کے خدشات پر امریکا نے اپنے تمام شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جا سکتا، جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید