وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے میں شرکت کر کے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ثابت کیا کہ وہ بات کے سچے ہیں۔
پشاور سے اپنے بیان ظاہر شاہ نے کہا کہ اتوار کو میانوالی کے لوگ ثابت کریں گے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ظاہر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خوف سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات زیرالتوا ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کل کے جلسے کے بعد سے لگ رہا ہے کہ اب پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھی فرار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں ہمت ہے تو فوری بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے۔ ہم اب بانی پی ٹی آئی کو رہا کر کے دم لیں گے۔