پشاور (سٹاف رپورٹر)سابقہ ڈائریکٹر ارنم اور آر ایم آئی حیات آباد کے پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد خان نے اپنی کتاب (In persuit of knowledge) وزیراعلیٰ کو پیش کر دی۔ ڈاکٹر شیر محمد خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اور اپنی کتاب پیش کی۔ صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شیر محمد خان 1974میں انگلینڈ سے نیو کلیئر میڈیسن اور جنرل میڈیسن میں تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آئے جہاں انہوں نے تھایئرائڈ کی انوسٹی گیشن اور علاج شروع کیا۔