• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی پر کتنا خرچہ آیا تھا؟ ندا یاسر نے بتا دیا


پاکستانی معروف سابق اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنی شادی پر آنے والے خرچے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اداکار و میزبان فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب مارننگ شوز میں شائقین شادی پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی پر آنے والے خرچے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میری شادی پر صرف 3 ایونٹ منعقد کیے گئے تھے۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میری شادی بہت شاندار اور پرتعیش انداز میں ہوئی تھی، ایک ہی دن میلاد اور مہندی رکھی گئی تھی، بعد ازاں مہندی اور بارات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری شادی کو 22 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، 22 سال قبل میری شادی کی 3 تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا اور ولیمہ مکمل طور پر یاسر نواز کی جانب سے تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید