• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: غیرت کے نام پر نند اور بھاوج قتل

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھر میں 2 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، دونوں رشتے میں نند اور بھاوج تھیں۔

پولیس کے مطابق شان نامی ملزم نے فائرنگ کر کے 25 سالہ بیوی حنا اور 24 سالہ بہن سحرش کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

اہلِ محلہ کے مطابق ملزم کو دونوں کے کردار پر شبہ تھا۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔

قومی خبریں سے مزید