• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سانپ کے ڈسنے سے نوجوان کی موت، سانپ کو بھی اسی کیساتھ جلا دیا گیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں ایک 22 سالہ نوجوان کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہو گئی۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے سانپ کو پکڑ کر اسی کی چتا پر جلا کر مار دیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیہاتیوں نے کہا کہ انہیں خوف تھا کہ سانپ کسی اور کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے انہوں نے اسے جلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ بائیگامار گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب دیگیشور رتھیا نامی نوجوان ہفتے کی رات اپنے کمرے میں بستر لگا رہا تھا کہ اسے ایک زہریلے سانپ نے کاٹ لیا۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اتوار کی صبح دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد دیگیشور کی لاش کو آخری رسومات کےلیے خاندان کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران دیہاتیوں نے سانپ کو پکڑ کر ایک ٹوکری میں بند کیا اور بعد ازاں اسے رسے سے باندھ کر لاش کے ساتھ شمشان گھاٹ تک لے گئے۔

اس واقعے پر کوربا کے سب ڈویژنل آفیسر آشی کھیلوار کا کہنا تھا کہ دیہاتیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی لیکن سانپوں اور سانپ کے کاٹنے سے متعلق آگاہی اور تعلیم دینا ضروری ہے کیونکہ یہ جانور ماحولیاتی نظام کےلیے اہم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید