• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس افسر اور اہلکار زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس افسر اور  ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پیسے، موبائل فون اور سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں تھے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب گلستان جوہر بلاک تھری اے میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید