حزب اللّٰہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا۔
حزب کے مواصلاتی آلات پرحملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا ہے۔
ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے، جبکہ جوہری اور میزائل تنصیبات کی سیکورٹی بھی بڑھا دی۔
ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔