• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کردی

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلقہ کسی بھی کیس کا حصہ نہ بنیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ابھی تک اپنے خلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ تصور کرتے ہیں۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ متعدد مواقع پرعمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید