• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم کا مسودہ بحث کیلئے عوام کے سامنے رکھا جائے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئین میں ترامیم کا مسودہ قومی بحث کے لیے عوام کے سامنے رکھا جائے۔ ترامیم کا مسودہ، عدلیہ سے متعلق ہے اس لئے قانونی برادری کے منتخب نمائندوں کے ساتھ زیر بحث لایا جانا چاہیے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو ان کے نقطہ نظر کو جگہ دی جائے۔ اس طرح کے مسودے پر کابینہ کو غور کرنا چاہیے اور اسے پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید