• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تحریکِ انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کے معاملے پر درج کیے گئے مقدمے میں 30 سے 40 پی ٹی آئی کے نامعلوم کارکنوں کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی جلسے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی، ان کو اسٹیج سے نیچے لانے کے دوران شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ نے مزاحمت کی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے اکسانے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی وردی پھاڑ دی، ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے حماد اظہر کو چھڑوا کر لے گئے۔

قومی خبریں سے مزید