پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما حماد اظہر ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔
اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر منظر عام پر آئے، انہوں نے جلسے سے خطاب بھی کیا۔
پی ٹی آئی کے جلسے سے شیر افضل مروت، راجا ناصر عباس، جمشید دستی اور عون عباس پبی خطاب کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے سے علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم، اعظم سواتی، عالیہ حمزہ ملک اور شاندانہ گلزار خطا کرچکی ہیں۔
اسلام آباد میں سنگجانی کی مویشی منڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ جاری ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکنان جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے اسلام آباد آنے والے اہم ترین راستے 29 مقامات پر بند کر دیے، متعدد مقامات پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسہ 7 بجے تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
جلسے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور قانون کی بالادستی کےلیے پنجاب میں بھی جلسے ہوں گے، پنجاب پیدل جانا ہوا تو جائیں گے، ان کے آنسو گیس کا مقابلہ کریں گے۔