• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کو شکست، پینتھرز فائنل میں پہنچ گئے

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے باآسانی مارخورز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ 

فیصل آباد میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

پارٹ ٹائم اسپنر صائم ایوب مارخورز کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور 5 وکٹیں لے اڑے جبکہ محمد حسنین 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچانے میں کامیاب رہے۔ 

مارخورز کے سلمان علی آغا 52 اور افتخار احمد 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پینتھرز نے 138 رنز کا ہدف باآسانی 24 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ عثمان خان 26 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انکی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ 

دیگر کھلاڑیوں میں عمر صدیق نے 35 اور صائم ایوب نے 33 رنز بنائے۔ میچ میں فتح گر پرفارمنس دینے والے صائم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید