پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کم ہوکر 81 ہزار 483 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 902 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 82 ہزار 10 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے 17 ارب 6 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 685 ارب روپے ہے۔