ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہیے، اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے نسل کشی کی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے یوکرین جنگ مذاکرات کے ذریعے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اپنے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، اس سے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔