• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح میں کس کس نے شرکت کی تھی؟

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے نکاح کی تقریب کی مزید تصویریں شیئر کی ہیں۔

جویریہ عباسی کے نکاح کی نئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادگی سے منعقد کی گئی اس تقریب میں اداکارہ اُشنا شاہ اور اداکارہ انوشے عباسی نے بھی شرکت کی تھی۔

نئی تصاویر میں جویریہ عباسی کی فیملی کے بھی متعدد افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔


ان تصاویر کی قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ان میں جویریہ کے ہمراہ اُن کی بیٹی، اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی بھی موجود ہیں۔

اس سے قبل اپ لوڈ کی گئی پوسٹ میں جویریہ عباسی نے صرف اپنی تصاویر ہی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں جبکہ اس نئی پوسٹ میں اداکارہ جویریہ اور اُن کے دوسرے شوہر کا ہاتھ اور ان میں خوبصورت انگوٹھیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اور اس طرح ایک پریوں کی کہانی میرے پیاروں کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997ء میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔

ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے۔

شادی کے 12 برس بعد 2009ء میں اس جوڑی کی طلاق ہو گئی تھی۔

جویریہ عباسی نے رواں سال 5 مئی کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور سے انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا عندیہ دیا تھا اور اب انہوں نے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید