کراچی میں کالج پرنسپلز کے لیے سرکاری کالجوں میں کلاسز لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔
سیکریٹری کالجز آصف اکرام نے ڈی جی کالجز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اور 20 گریڈ کے پروفیسرز کالج پرنسپلز بننے کے بعد کلاسز نہیں لیتے۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسرز پرنسپل تعینات ہونے کے بعد کالجوں میں کلاسیں لیں، پرنسپلز کے کالجوں میں کلاسز لینے سے اچھی مثال قائم ہو گی۔
آصف اکرام کا کہنا ہے کہ پروفیسرز جب پرنسپل تعینات ہوتے ہیں تو اپنے سبجیکٹ کی کلاسیں نہیں لیتے۔
سیکریٹری کالجز نے یہ بھی کہا کہ ڈی جی کالجز تمام پرنسپلز کو ہدایت پر عمل درآمد کرائیں۔