• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پائیدار ترقی کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریگا: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف زرداری-- فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف زرداری-- فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ مؤثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے لیے پائیدار انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

بیجنگ ٹرانسپورٹ فورم 2024ء سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کےحصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، پاکستان نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان میں دیہی علاقوں کی سدا بہار سڑکوں تک رسائی ہونا نمایاں بہتری ہے، دیہی علاقوں کی رسائی میں اضافہ پائیدار ترقی کے فروغ میں مددگار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی رسائی بڑھنا انہیں بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہو گا، 5 سال میں سیلاب، بارش اور موسمی حالات نے پاکستانی ٹرانسپورٹ کے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پائیدار ترقی کےفروغ، علاقائی و عالمی معاشی ترقی میں چین کا کردار قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کے حمایتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید