وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے موقع پر بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت میں شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد یونس نے وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ڈاکٹر محمد یونس نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ یہ تقریب بنگلا دیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کے 50 برس ہونے پر گزشتہ شب ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطا تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے، جہاں وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملیں گے۔