• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، مریم نواز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمے داری ہے۔

فیصل آباد کے کمشنر آفس میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد، شیخوپور روڈ کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی اور فیصل آباد میں مل کا دوسرا آئی ٹی سٹی اور سفاری پارک بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں آیندہ سال میٹرو بس پروجیکٹ بنے گا، عوام کو اطمینان ہو کہ پولیس ان کی حفاطت کےلیے موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمے داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کو انٹرنیشنل معیار پر ری ویمپ کیا جارہا ہے، فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چنیوٹ کےلیے مزید فنڈز دیے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کےلیے پٹرولنگ اور کومنگ آپریشن بڑھائے جائیں، منشیات سپلائرز کو پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید