وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ملاقات کو اچھا قرار دیا ہے۔
صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے پارٹنر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اپنی ترجیحات واضح طور پر سامنے رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کےلیے ٹیکنالوجی، علم، مالی تعاون پر فوکس کررہے ہیں، پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات قابل تعریف ہیں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کےلیے یونہی محنت جاری رکھیں گے۔