کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق درخواست سہیل فاروقی ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیتن یاہو نے غزہ میں 15ہزار بچوں سمیت 41ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں جارحیت بڑھا کر فلسطینی علاقوں پرقبضہ کر رہا ہے۔