• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریجیت سنگھ کی خاتون مداح سے معذرت، سیکیورٹی گارڈ کو ڈانٹ دیا


نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے برطانیہ میں خاتون مداح کے ساتھ پیش آئے واقعے پر معذرت کرلی اور سیکیورٹی گارڈ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا اس طرح گریبان پکڑنا مناسب نہیں۔

اریجیت سنگھ نے اپنے برطانیہ کے کنسرٹ کے دوران سیکیورٹی گارڈ کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ مداح کی شیئر کیے گئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ایک خاتون مداح کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار کے نامناسب برتاؤ سے مایوس تھے۔

اریجیت نے اس وقت خاتون سے معذرت کی جب انہوں نے دیکھا کہ سیکیورٹی اہلکار اس کو گلے سے پکڑ رہے تھے۔

ویڈیو میں خاتون کو سیکیورٹی اہلکار سے سوال کرتے سنا جا سکتا ہے کہ کیوں اسے گلے سے پکڑا گیا۔ اریجیت نے مائیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "کسی کا گریبان پکڑنا مناسب نہیں۔"

پھر انہوں نے سیکیورٹی گارڈز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "براہِ مہربانی بیٹھ جائیں" جبکہ خاتون کی طرف دیکھتے ہوئے کہا "مجھے واقعی افسوس ہے، میں آپ کو بچا نہیں سکا۔ براہِ مہربانی بیٹھ جائیں۔"

انٹرٹینمنٹ سے مزید