• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریجیت سنگھ نے مداح کا کھانا سیکیورٹی گارڈ کو کیوں دیا؟


بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ نے بیرونِ ملک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رکھا ہوا مداح کا کھانا اٹھا کر سیکیورٹی گارڈ کے حوالے کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ آج کل بین الاقوامی دورے پر  موجود ہیں، حال ہی میں گلوکار نے لندن میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا ہے۔

کنسرٹ کے دوران بنائی گئی گلوکار اریجیت سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت وائرل ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں اریجیت سنگھ کو اپنی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر مداح کی جانب سے رکھا گیا کھانا پہلے تو اٹھا کر سیکیورٹی گارڈ کے حوالے کرتے اور بعد ازاں مداح سے معذرت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اریجیت سنگھ کو کنسرٹ کے دوران مداح سے باقاعدہ طور پر معذرت کرتے اور کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ اسٹیج میرے لیے مندر ہے، معذرت کے ساتھ آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید